News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

اونر شپ کلیئرنس سرٹیفیکیٹ

فیصل آباد (22 اپریل 2025) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے جائیدادوں کے بارے میں ''اونر شپ کلیئرنس سرٹیفیکیٹ'' کے موقع پر ہی اجراء کے نظام کو فوری طور پر فعال کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا کہ محکمانہ سروسز میں جدت لانے کے اقدامات میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے یہ حکم ایک اجلاس میں محکمانہ سروسز میں جدید اصلاحات پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیا جس میں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبد اللہ نور و دیگر افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ ایف ڈی اے کی سروسز کے معیار میں اضافہ کیلئے پرعزم ہیں اس سلسلے میں شعبہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے موقع پر ہی اجراء کی سہولت سروسز میں جدت لانے اور شفافیت کی جانب اہم قدم ہے اس نظام میں بتدریج بہتری آنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جائیدادوں کے ریکارڈ کی ڈیجٹیلائزیشن اور پنجاب اربن لینڈ سسٹم انحاسمنٹ (PULSE) کی معاونت کے فوائد سے شہریوں کو براہ راست مستفید کیاجائے اور تمام ریکارڈ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہونا چاہیئے ۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے کہا کہ جائیدادوں کے مالکان کے ذمہ کسی قسم کی ریونیو ریکوری، کورٹ کیسز، مالیاتی اداروں میں گروی، متنازعہ معاملہ یا دیگر کسی اعتراضات کے بارے میں انداجات کو درست رکھا جائے تاکہ اونرشپ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے اجراء کے بارے میں تاخیر نہ ہو۔ ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ نے ون ونڈو کائونٹر پر جدید سروسز کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دی اور کہاکہ خصوصی طور پر اونر شپ کلیئرنس سرٹیفیکٹ کے موقع پر ہی اجراء کا نظام وضع کیا گیا ہے اس سلسلے میں ابتدائی طور پر ایف ڈی اے سٹی، گلستان کالونی نمبر 2،1، سر سید ٹائون اور عوامی کالونی  کی جائیدادوں کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے جنہیں اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے اجراء میں تاخیر نہیں ہو گی اور درخواست گزار کو فیس جمع کرانے کے وقت کے اندر ریلیف فراہم کر دیا جائےگا۔

Explore Us