News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

واجبات کی ریکوری کی پیش رفت کا جائزہ

فیصل آباد (9 مئی 2025) ایف ڈی اے انتظامیہ نے نادہندہ الاٹیز سے بقایا جات کی وصولی کے لئے خصوصی مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فوری طور پر واجبات ادا نہ کرنے والے ایف ڈی اے سٹی کے الاٹیز کے پلاٹس منسوخ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ریکوری مہم کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے ضروری محکمانہ اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں جس کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کریں گے جنہوں نے ایف ڈی اے سٹی کا دورہ کر کے دفتر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں افسران و سٹاف سے میٹنگ کر کے نادہندہ الاٹیز کی تعداد، ان کے ذمہ مجموعی بقایا جات اور ریکوری کی رفتار کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر/ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمٹ ٹو سہیل مقصود پنوں نے اے ڈی جی ایف ڈی اے کو ریکوری مہم پر عملدرآمد اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اے ڈی جی نے ہدایت کی کہ نادہندہ الاٹیز سے بقایا جات کی وصولی کے لئے کارگر حکمت عملی اختیار کی جائے اور  سو فیصد ریکوری کے لئے قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں تاکہ ڈیفالٹرز کی حوصلہ شکنی ہو اور وہ محکمانہ ضوابط کی کارروائی سے بچنے کے لئے فوری طور پر واجبات ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈی سٹی میں بنیادی سہولیات سے متعلق مکمل انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال اور اس کی توسیع و استحکام کے لئے مالی وسائل ناگزیر ہیں لہذا نادہندہ الاٹیز سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹرز کو حتمی نوٹسز جاری کر کے واجبات فوری ادا کرنے کی وارننگ دیں اور عدم ادائیگی پر پلاٹ منسوخ کرنے کے لئے محکمانہ اقدامات کریں. اے ڈی جی نے افسران و سٹاف سے کہا کہ وہ معمول کی دفتری مصروفیات میں ریکوری مہم پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں اور نادہندگان سے انفرادی رابطوں کے ذریعے انہیں بقایا جات ادا کرنے کے ترغیب دیں۔ بعد میں اے ڈی جی نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں قائم ون ونڈو کائونٹر کا معائنہ کیا اور سروس ڈیلیوری کے حوالے سے محکمانہ طریقہ کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کے لئے ہر ممکن سہولیات کے ساتھ تیز رفتار ریلیف فراہم کریں۔

Explore Us