News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

غیر قانونی کمرشلائزیشن اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی

فیصل آباد (8 مئی 2025) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کی زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن اور غیر منظور شدہ ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں بلامنظوری کاروباری عمارات تعمیر کرنے پر دو جائیدادوں، دو غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کو سر بمہر اور ان کے تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسماء محسن کی زیرنگرانی اسٹیٹ آفیسر منیب اسلم رندھاوا کی سرپرستی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ایف ڈی اے کی زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں انسپکشن کی تو مدینہ ٹائون میں پلاٹ نمبر 91.X.ASR اور کچی آبادی عثمان آبادی میں پلاٹ نمبر 32 کو بلامنظوری اور عدم ادائیگی واجبات کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا جنہیں فوری طور پر سیل کردیاگیا ۔ ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مانیٹرنگ کے دوران چک نمبر217 ر ب میں سکینہ ھومز اور چک نمبر238 ر ب میں بلاسم ایونیو کے ناموں سے غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش ناکام بنا دی جن کے خلاف کارروائی کے دوران ان کے دفاتر کو سربمہر اور سیوریج، سٹریٹ لائٹس، سٹرکوں اور دیگر غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ غیرقانونی کمرشلائزیشن اور غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے قیام سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر قصورواروں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔

Explore Us