News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی

فیصل آباد (24 اپریل 2025) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 198 رب بھاگیوال میں دو غیر منظور شدہ اضافی آبادیوں کے قیام کی کوشش ناکام بنا دی اس دوران ان کے تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر کے دفاتر کو سربمہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسماء محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر فاران صدیق ہاشمی کی سرپرستی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے انسپکشن کی تو چک نمبر198 رب بھاگیوال میں منظوری حاصل کئے بغیر دو اضافی آبادیاں قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  ان میں غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور دفاتر کوسیل کر دیا گیا۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ باقاعدہ منظوری حاصل کئے بغیر ہائوسنگ سکیم کے قیام سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی ہائوسنگ سکیم میں پلاٹ خریدنے یا سرمایہ کاری کرنے سے قبل اسکی قانونی حیثیت کو ضرور چیک کر لیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی قسم کی پریشانی یا مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Explore Us