نیلام عام
فیصل آباد (7 مئی 2025) ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے مختلف رقبہ جات کے 538 رہائشی و کمرشل پلاٹس بذریعہ نیلام عام فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ نیلامی بدھ 14 مئی 2025 کو صبح گیارہ بجے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ایف ڈی اے سٹی سرگودھا روڈ میں منعقد ہوگی جس کے دوران ایف ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس میں واقع ایک کنال رقبہ کے 261 پلاٹس ، 10 مرلہ کے 107 پلاٹس، 148 کمرشل پلاٹس ، چار رقبہ جات برائے مارکیز /ہسپتال پٹرول پمپ، یوٹیلٹی سائٹس کے آٹھ قطعہ اراضی اور الاٹمنٹ منسوخی کے ایک کنال و دس مرلہ رقبہ کے 10 پلاٹس بولی کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ii سہیل مقصود پنوں نے منتخب پلاٹس کی نیلامی کے لئے ضروری انتظامات کا جائزہ لیا اور بتایا کہ بولی میں حصہ لینے کیلئے خواہش مند افراد کی مکمل رہنمائی کے علاوہ ضروری معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی اے سٹی کے بلاک A-7 میں مارکیز قائم کرنے کیلئے تقریباً ساڑھے چھ کنال رقبہ جات کے دو قطعہ اراضی مختص ہیں جو نیلامی کے ذریعے لیز پر دیئے جائیں گے جبکہ اس بلاک میں ہسپتال کے قیام کیلئے تقریباً سات کنال اراضی اور پٹرول پمپ کیلئے اڑھائی کنال اراضی بھی لیز پر دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی اے سٹی ہائوسنگ سکیم عمدہ ترقیاتی و بنیادی سہولتوں سے آراستہ ہے جس کے مین بلیوارڈ 220 فٹ کشادہ روڈ پر کافی تعداد میں کمرشل پلاٹس دستیاب ہیں جن کی فروخت کیلئے بولی لگائی جائیگی۔ انہوں نے بتایاکہ ڈسپنسری کیلئے بلاک B-1, C-5, D-1 اور E-1 میں مختص ڈیڑھ کنال اراضی کے آٹھ قطعات بھی فروخت و لیز پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے رہائشی پلاٹس کے محل وقوع کی تفصیلات کے بار ے میں بتایا کہ نیلامی کیلئے منتخب کئے جانے والے ایک کنال رقبہ کے 261 رہائشی پلاٹس ایف ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس میں واقع ہیں جن کے مطابق بلاک A-5 میں 16 پلاٹس، A-6 میں 3، A-7 میں 39، B-1 میں 15، B-4 میں 33، C-2 میں21، C-5میں 11، C-6 ٍْمیں 30، D-1 میں 9، D-2 میں 46، E-1 میں17، E-2 میں 14، E-4 میں ایک، F-3 اور F-4 میں تین تین پلاٹس شامل ہیں۔ اسی طر ح دس مرلہ رقبہ کے 107 رہائشی پلاٹس بلاک A-1 میں دو ، A-5 میں پانچ ،A-6 میں دو ، A-7 میں ایک ، B-3 میں 21، C-4 میں گیارہ، D-3 میں 52، D-4 میں چھ ، E-3 میں چار اور F5 میں ایک پلاٹ نیلامی میں بولی کیلئے پیش کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ کسی وجہ سے الاٹمنٹ منسوخی کے بعد دستیاب ایک کنال کے آٹھ پلاٹس اور دس مرلہ کے دو پلاٹس کی نیلامی بھی کی جائیگی جن کی تفصیل کے مطابق ایک کنال رقبہ کے بلاک A-6 اور A-7میں ایک ایک کنال کے پلاٹ C-4، D-1 اور D-2 میں دو دو پلاٹس، دس مرلہ رقبہ کے بلاک D-4 اور F-2میں ایک ایک پلاٹ شامل ہے۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمٹ ٹو سہیل مقصود پنوں نے مطلع کیا ہے کہ نیلامی میں حصہ لینے کے لئے شرائط اور قواعد و ضوابط کے بارے میں معلومات دفتری اوقات میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں فون نمبرز 0418810967 اور 8810968 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔