News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

کمرشلائزیشن کے امور کا جائزہ

فیصل آباد (10 جون 2025) ایف ڈی اے انتظامیہ نے مختلف رہائشی کالونیوں میں تین جائیدادوں کو کمرشل  بنانے کی منظوری دی ہے اور بعض تکینکی و قانونی وجوہ کی بنا پر دو جائید ادوں کو کاروباری مقاصد کے لئے استعمال میں لانے سے متعلق درخواستوں کو مسترد جبکہ دو جائیدادوں کی موجودہ نوعیت کا جائزہ لینے کیلئے تکینکی ٹیم کی طر ف سے دوبارہ سائیڈ وزٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان امور کا فیصلہ ایک اجلاس کے دوران کیا گیا جو ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسماء محسن، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹائون پلاننگ راحیل ظفر، اقراء مرتضیٰ و دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس کے دوران ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں جائیدادوں کی کمرشلائزیشن سے متعلق مجموعی طور پر سات درخواستوں کا جائزہ لیا گیا اور مدینہ ٹائون، علامہ اقبال ٹائون اور گلبرگ کالونی میں واقع تین جائیدادوں کو کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی منظوری دی گئی، ملت ٹائون کی دو جائیداوں کا سائیٹ وزٹ کرنے اور مدینہ ٹائون کی دو جائیدادوں کو کمرشل کرنے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ہدایت کی کہ جائیدادوں کی غیرقانونی کمرشلائزیشن کے خلاف بلاامتیاز فوری طور پر محکمانہ کارروائی ہونی چاہیئے جبکہ کمرشلائزیشن سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں پر تمام تر قانونی تقاضوں اور محکمانہ شرائط کو ہرصورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ اس نوعیت کی درخواستیں بلاوجہ زیر التواء نہیں رہنی چاہیئے جن پر تیز رفتار محکمانہ کارروائی کرکے بلاتاخیر فیصلہ کیاجائے تاکہ سروس ڈیلیوری سے متعلق درخواستوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو۔ انہوں نے انچارج افسران سے کہاکہ وہ فیلڈ سٹاف کو متحرک رکھیں اور بلامنظوری کمرشلائزیشن پر جائیدادوں  کو فوری سیل کر دیا جائے۔ انہوں نے تلقین کی کہ کمرشلائزیشن فیسوں اورںدیگر واجبات کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنائیں۔

Explore Us