News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

ستھرا پنجاب پروگرام سے متعلق آگاہی واک

فیصل آباد (14 مارچ 2024ء)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات کے تحت جاری ''ستھرا پنجاب'' پروگرام سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے ایف ڈی اے کے زیر اہتمام آگاہی واک منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کی۔ واک میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل دلاور خاں چدھڑ، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹر فنانس یاسر اعجاز چٹھہ،پی ایس او شبیر ساجد گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ امتیاز علی گورایہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ میاں ظہورالحق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس فیصل طارق بٹ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زاہد جبار ودیگر افسران کے علاوہ سٹاف کے اراکین اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک ایف ڈی اے کمپلیکس سے شروع ہوکر مال روڈ سے گزرتی ہوئے چناب کلب چوک اور واپس ایف ڈی اے کمپلیکس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ واک کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر" ستھرا پنجاب" پروگرام کی اہمیت،صفائی کے فوائد اور سماجی ذمہ داریوں سے متعلق تحریریں درج تھیں.

Explore Us