News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی

فیصل آباد (16 اکتوبر 2024)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کی ہدایات پر غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے جڑانوالا روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تین غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش ناکام بنا دی۔ موقع پر تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور ان کے دفاتر کو سربمہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسما محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے جڑانوالا روڈ پر قائم کی جانیوالی نجی ہائوسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو وہاں ایف ڈی اے سے منظوری حاصل کیے بغیر تین ہائوسنگ سکیمیں قائم کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جن کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے چاردیواریوں سمیت بعض دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر کے ان کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔ جن غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہیں ان میں بی ایم گارڈن سمارٹ ھومز، وادی صفا اور قصوی گارڈن شامل ہیں۔ ڈویلپرز کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بلامنظوری ہائوسنگ سکیموں کے قیام سے باز رہیں بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں کی صورت میں قصور واروں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی ہائوسنگ سکیم میں پلاٹ خریدنے یا سرمایہ کاری کرنے سے قبل اس کی قانونی حیثیت ضرور چیک کرلیں اس سلسلے میں ایف ڈی اے کے متعلقہ شعبے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Explore Us