News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کے منصوبے کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ

فیصل آباد (19 مئی 2024)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے زیر تعمیر عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کے منصوبے کی سائٹ پر پہنچ گئے۔ چیف انجینئر ایف ڈی اے مہرایوب گجر، ڈائریکٹر فنانس یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عمر اقبال ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے فلائی اوور کے تعمیر شدہ حصوں کی کوالٹی کا معائنہ کرنے کے بعد ریلوے ٹریک کے اوپر بقایا تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ہدایات کی گرڈرز کی تنصیب کے دوران ہر زاویے سے حفاظتی انتظامات کو مستحکم رکھا جائے اور اس دوران تمام انجینئرز ودیگر سٹاف کے اراکین موقع پر موجود رہیں۔

Explore Us