ایف ڈی اے ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کمیٹی کا اجلاس
فیصل آباد (13 ستمبر 2024)
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کمیٹی کا اجلاس ایف ڈی اے کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ایف ڈی اے اور واسا کے بجٹ برائے سال 2023-24 پر عملدرآمد برائے سال 2024-25 کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا عامر عزیز، چیف انجینئر ایف ڈی اے مہرایوب، ڈائریکٹر فنانس یاسراعجاز چٹھہ، ڈپٹی کمشنر کے نمائندہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال،محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب ، فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے نمائندہ افسران محمد رفیق سرویا اور نواز بشیر نے شرکت کی جبکہ ڈی ایم ڈی ایڈمن واسا شعیب رشید ، ڈائریکٹر فنانس واسا عارف سریانی ، ڈپٹی ڈائریکٹرز فنانس ایف ڈی اے حمیرا اشرف ، فیصل طارق بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس واسا عمران بٹ ودیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اس موقع پر ایف ڈی اے اور واسا کے بجٹ برائے سال 2023-24 کی آمدن و اخراجات کی تفصیلات اور ٹارگٹس کے حصول کا جائزہ اور سالانہ بجٹ 2024-25 کی تجاویز پر غورو خوض کیاگیا۔اجلاس کے دوران رواں مالی سال کی بجٹ تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے اسے منظوری کیلئے گورننگ باڈی کے اجلاس میں پیش کرنے کی سفارش کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے میٹنگ کے شرکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ان کا شکریہ ادا کیا اور کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر بجٹ تجاویز میں مالیات کے حوالے سے کفایت شعاری پالیسی اختیار کی گئی ہے اس میں بجٹ کو متوازن اور فاضل بتانے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ ذرائع آمدن میں اضافہ کیلئے مختلف اقدامات تجویز کرنے کے علاوہ شہری ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کی نئی سکیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا عامرعزیز نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں اپنے ذرائع سے آمدن میں اضافہ کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں جبکہ مدت سے خالی بعض آسامیوں کو ختم کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے بتایاکہ واسا کا ترقیاتی پروگرام بھی بجٹ کا اہم حصہ ہے جبکہ غیرترقیاتی اخراجات کم کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز ہو گی۔