News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی

فیصل آباد (25 ستمبر 2024)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل سن رہے ہیں لہٰذا کوئی بھی شہری صبح 10بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ایف ڈی اے کی سروسز کے بارے میں اپنے مسئلہ یا شکایت سے آگاہ کرسکتاہے تاہم ان اوقات کے علاوہ بھی عوامی رابطے کیلئے ان کے دفتر کے دروازے کھلے ہیں ۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے اپنے دفتر میں مختلف شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کواحکامات جاری کئے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایف ڈی اے کی سروسز کے معیار کو شہریوں کی توقعات کیمطابق بنانے کیلئے پرعزم ہیں اس مقصد کیلئے جدید اصلاحات پر عملدرآمد کیاجا رہا ہے جن کے مطابق اونر شپ سرٹیفکیٹ سمیت دیگر این او سی کے اجراء کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اس سلسلے میں دفتری ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون ونڈوکائونیٹر کی کارکردگی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ درخواست گزاروں کو بروقت ریلیف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا شہریوں کی درخواستوں پر تیزرفتار محکمانہ کارروائی کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں ٹائم لائن کےمطابق سرکاری کام کو نمٹایا جائے تاکہ شہریوں کو بار بار دفتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ غفلت شعار اور بددیانتدار اہلکاروں کا محاسبہ جاری رہیگا اور انتظامی امور میں شفافیت و میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے شہریوں سے کہا کہ وہ ایف ڈی اے کی سروسز سے متعلق مسائل کے بارے میں دفتر ی اوقات میں ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

Explore Us