تجاوزات کےخلاف کارروائی
فیصل آباد (26 ستمبر 2024)
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پرایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں و کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملت روڈ کے مختلف مقامات سے تجاوزات کا صفایا کرکے راستوں کوکلیئر کر دیا اور قصوروار دکانداروں کےخلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیر نگرانی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے ملت روڈ کی انسپکشن کی تو بعض دکانداروں نے کاروباری سامان رکھ کر عوامی گزر گاہوں ، سٹرکوں اور سرکاری جگہوں کو روک کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رکھی تھیں جن کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ان عارضی تجاوزات کا خاتمہ اور مختلف نوعیت کا سامان اٹھاکر قبضہ میں لے لیاگیا۔ تجاوزات میں ملوث دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے گئے۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طر ف سے دکانداروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی دکان کی حدود میں رہیں اور کاروباری سامان رکھ کر راستوں کوبلاک کرنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر باز نہ آنے پر قصورواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جاسکتے ہیں۔