News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

غیرقانونی کمرشلائزیشن کے خلاف کارروائی

فیصل آباد (7 اکتوبر 2024)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈ ی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیرقانونی کمرشلائزیشن کے خلاف آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمرشلائزیشن واجبات کی عدم ادائیگی پر سرسید ٹائون میں چھ پلاٹس کو سربمہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف ڈی اے کے شعبہ ٹائون پلاننگ i کی طرف سے سرسید ٹائون میں مذکورہ پراپرٹی کے مالکان کو واجبات کی ادائیگی کے لئے بار بار نوٹسز جاری کئے گئے جن کی تعمیل نہیں کی گئی جس پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم کو کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے جس نے ایکشن لیتے ہوئے کمرشلائزیشن واجبات کی عدم ادائیگی پر چھ پلاٹس کو سیل کر دیا جن میں اے بلاک کے پلاٹ نمبر35, 36, 37, 39, 47اور 56 شامل ہیں. مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجبات کو فوری طور پر جمع کرائیں بصورت دیگر وہ کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے متنبہہ کیا گیا ہے کہ غیرقانونی کمرشلائزیشن اور ناجائز تعمیرات سے اجتناب کیا جائے اس سلسلے میں خلاف ورزیوں پر محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے اور باز نہ آنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔

Explore Us