News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

تجاوزات کےخلاف کارروائی

فیصل آباد (9 اکتوبر 2024)

 ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے اکبر چوک گلستان کالونی سے ہر قسم کی تجاوزات کا صفایا کردیا اور تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان اٹھا کر قبضہ میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف مسلسل آپریشن کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں   اسٹیٹ افیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے انسپیکشن کی تو اکبر چوک گلستان کالونی میں بعض افراد نے ریڑھی، چھابڑی،کاروباری کاونٹر اور کھوکھے لگا کر سڑکوں کو بلاک کر رکھا تھا جن کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان اٹھا کر قبضہ میں لے لیا اور عوامی راستوں کو کلئیر کر دیا گیا۔ تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے گئے۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ دکاندار اپنی دکان کی حدود میں رہیں اور کاروباری سامان رکھ کر سڑکوں/عوامی راستوں کو بلاک کرنے سے اجتناب کریں۔ تجاوزات سے باز نہ آنے  والوں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔

Explore Us