News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

غیرقانونی کمرشلائزیشن اور ناجائز تعمیرات کے خلاف کارروائی

فیصل آباد (11 اکتوبر 2024)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں ناجائز تعمیرات اور غیر قانونی کمرشلائزیش کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قانون شکنی پر سرسید ٹائون میں دو پلاٹس کو سر بمہر کر دیا اور ان کی تعمیرات روک کر مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسما محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے چیکنگ کی تو سرسید ٹائون میں پلاٹ نمبر 149پر ناجائز تعمیرات جاری تھیں جبکہ رہائشی پلاٹ نمبر 71 کو بلامنظوری کمرشل میں تبدیل کیا گیا تھا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پلاٹس کو سربمہر کر دیا گیا اور مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھیج دیئے۔ مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ بلڈنگ پلان اور کمرشلائزیشن کی باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر وہ تعمیرات جاری نہیں رکھ سکیں گے اور مزید خلاف ورزیوں پر ان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جا سکتے ہیں۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے اور تعمیرات شروع کرنے سے قبل نقشہ/ بلڈنگ پلان اور کمرشلائزیشن کی منظوری حاصل کی جائے اس ضمن میں قانونی شکنی کی کوئی گنجائش نہیں۔

Explore Us