News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

غیرقانونی کمرشلائزیشن کے خلاف کارروائی

فیصل آباد (18 اکتوبر 2024)
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کی زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مدینہ ٹاؤن میں رہائشی جائیدادوں کو بلا اجازت کمرشل میں تبدیل کرنے سات پلاٹس کو سربمہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسما محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مدینہ ٹاؤن میں رہائشی جائیدادوں کو چیک کیا تو ڈبلیو بلاک میں سات رہائشی پلاٹ کو کمرشلائزیشن کی منظوری حاصل کئے بغیر کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا تھا جنہیں فوری طور پر سیل کر دیا اور قانون شکنی پر مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئےاور انہیں تاکید کی گئی ہے کہ وہ کمرشلائزیشن کی فوری منظوری حاصل کریں بصورت دیگر انہیں مزید قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔جن پلاٹس کو سربمہر کیا گیا ہے ان میں ڈبلیو بلاک کے پلاٹ نمبر,10,32,34,50,3,21،اور 52 شامل ہیں۔

Explore Us