ملازمین کی ریگولرائزیشن
فیصل آباد (22 اکتوبر 2024)
ایف ڈی اے میں مختلف عہدوں کے دس ملازمین کو ان کی ملازمت پر ریگولر کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈی جی ایف ڈی اے آصف چوہدری کی طرف سے باقاعدہ آفس آرڈرز جاری کردیئے گئے ہیں ۔ڈی جی ایف ڈی اے نے ریگولرائزیشن کے احکامات ان ملازمین کے حوالے کئے اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے دلاور خاں چدھڑ، ڈائریکٹر فنانس یاسراعجاز چٹھہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر /پی ایس او شبیر ساجد گجر کے علاوہ انقلابی ورکرز یونین (سی بی اے) کے عہدیداران صداقت علی بلوچ ، میاں منیب ریاض، شیخ عمران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ ملازمین کو ان کے عہدوں پر ریگولرائزیشن سروس کیریئر میں ایک اہم مسئلہ ہے جس کے حل سے ملازمت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اطمینان حاصل ہونے سے ان کی استعداد کار میں اضافہ ، خود اعتماد ی اور سروس کیئریئر میں بہتری آتی ہے۔ انہوں نے ریگولر ہونیوالے ملازمین سے کہا کہ وہ دلجعی ، نیک نیتی اور دیانتداری سے فرائض کی ادائیگی کو اپنا شعار رکھیں تاکہ وہ آئندہ سروس میں بھی تیزی سے ترقی کریں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے دلاور خاں چدھڑ بھی ریگولر ہونیوالے ملازمین کو مبارک باد دی۔ انقلابی ورکرز یونین کے عہدیداروں نے ملازمین کو ان کا حق بروقت فراہم کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری ودیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔جن ملازمین کوریگولر کیا گیا ہے ان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد خاور، محمد ولید اور بہرام حسین ، سب انجینئرز اسد افضل ، بابرعلی اور ظفراقبال، آفس اسسٹنٹ توقیر حسین، محمد نعمان انور اور مس عائشہ صدیقہ شامل ہیں ۔ یہ ملازمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہوئے تھے اور تین سال کے آزمائشی عرصہ کے بعد عمدہ سروس پر ریگولر ہوئے ہیں۔ ریگولر ہونے والے افسران/ ملازمین نے ملازمت پر ریگولر کرنے پر ڈی جی ایف ڈی اے اور شعبہ ایڈمن کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور ادارہ کے استحکام اور سروس ڈیلیوری میں عمدہ کارکردگی کے عزم کا اعادہ کیا۔