News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات

فیصل آباد (24 اکتوبر 2024)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ایف ڈی اے کی زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں بعض سرکاری جگہوں پر نا جائز قابضین اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے یہ حکم اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے جاری کیا۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، ڈائریکٹر ٹاؤن پلانگ اسماء حسن، اسٹنٹ ڈائر یکٹر پی ایس او شبیر ساجد گجر و دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے شہریوں کی بعض شکایات پر مبنی درخواستیں وصول کیں اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ انہوں نے درخواست گزاروں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے اس مقصد کے لئے متعلقہ شعبوں کے افسران کو تیز رفتار ریلیف فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف تسلسل سے آپریشن جاری ہے تاہم شہریوں کو چاہئے کہ وہ کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ خریدنے نے یا سرمایہ کاری کرنے سے قبل اس کی قانونی حیثیت ضرور چیک کر لیں۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے کہا کہ بلڈ نگ لاز کی خلاف ورزی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائیگا اس ضمن میں ایف ڈی اے کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں اور بلڈ نگ پلان کی منظوری کے بغیر تعمیر کی جانیوالی عمارتوں کو سیل اور ان کے مالکان کے خلاف چالان سپیشل شیل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوائے جارہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیئے اور عوامی راستوں ،گزرگاہوں اور سرکاری جگہوں کو روکنے سے باز نہ آنے والوں کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ اپنے ماتحت عملہ کی کارکردگی پر نظر رکھیں اور کسی بھی درخواست گزار کا کام بلا جواز زیر التواء نہیں رہنا چاہئے ۔ ڈی جی نے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دفتر دروازے شہریوں کیلئے کھلے ہیں اور وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے دفتری اوقات میں ان سے بلاروک ٹوک مل سکتے ہیں۔

Explore Us