News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی صورت حال کا جائزہ

فیصل آباد (05 نومبر 2023ء)

فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کے زیر اہتمام ایف ڈی اے سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس کمپلیکس کا میگا پراجیکٹ ان ڈور کھیلوں کے شائقین مردوں وخواتین کے استفادہ کیلئے عنقریب کھول دیا جائیگا اس سلسلے میں ممبرشپ کے آغاز اور انتظامی امور کو چلانے کیلئے حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایک اجلاس کے دوران سپورٹس کمپلیکس کے عظیم منصوبے کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لینے ہوئے بتائی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عابد حسین بھٹی،چیف انجینئر مہر ایوب،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ طلحہ تبسم ودیگر افسران اجلاس میں موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کا یہ میگا پراجیکٹ مقامی سطح پر کھیلوں کے شعبہ میں گرانقدر اضافہ ہے جس میں مردو خواتین کیلئے ان ڈور گیمز کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جن میں بیڈمنٹن، لان ٹینس،سوئمنگ پولز،جمنیزیم، باسکٹ بال،سنوکر،کیرم بورڈ،چیس کی کھیلوں کے علاوہ جوگنگ ٹریک سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔

Explore Us