News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

جائیکا (جاپان )کے ماہرین کے وفد سے ملاقات

فیصل آباد(23 نومبر 2023)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری سے جائیکا (جاپان )کے ماہرین کے وفد نے ملاقات کی اور واسا کے فنی و انتظامی امور میں جدت لانے کے امور پر تبادلہ خیالات کیا۔ جائیکا کے ماہرین کے وفد میں مسٹر ڈیراکو ، مسٹرٹاکاٹوئی اور مسٹر ہوسلوٹانی شامل تھے جبکہ جائیکا کنسلٹنٹ سید سلطان اعظم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے وفد کے ارکان کا خیر مقدم کرتے ہوئے واسا کے ترقیاتی منصوبوں اور واٹر سپلائی کے نظام کوجدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے جائیکا کی قابل قدر معاونت کو سراہا اور کہاکہ شہریوں کو پینے کاصاف پانی فراہم کرنے کیلئے واسا پر عزم ہے اس سلسلے میں بین الاقوامی معیار کے مطابق واٹر سپلائی کے منصوبوں میں وسعت اور واسا کے سروس ایریا میں توسیع کیلئے کوشاں ہیں.

Explore Us