News - Faisalabad Development Authority

Tel No. +92419200088-89

News

عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کے منصوبے کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ

فیصل آباد (10 فروری 2024)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کہا ہے کہ عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کے تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا لہذا اعلیٰ کوالٹی کے میٹریل سمیت تمام تر تکنیکی و فنی تقاضوں کا بخوبی خیال رکھا جائے اس سلسلے میں حتمی تکمیل تک کڑی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ایف ڈی اے کی نگرانی میں زیر تعمیر شہری ترقی کے میگا پراجیکٹ عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ چیف انجینئر مہر ایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عمر اقبال ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے طارق آباد سے جھمرہ روڈ تک جاری مختلف تعمیرات کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار و معیار پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ تعمیراتی اہداف مقرر کرکے انہیں حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں تاکہ یہ اہم ترقیاتی منصوبہ جلد مکمل کرکے شہریوں کو اس کے ثمرات سے مستفید کیا جاسکے.

Explore Us